عالمی برادری فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی جارحیت کے روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے، حافظ حسین احمد

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ آج24 نومبر بروز جمعہ ملک گیر اسرائیل کے جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی حکم پر احتجاجی ریلیاں نکالیں جائے گی مدارس دینیہ کے خلاف حکومت کی جانب سے چھاپوں کی بھی مذمت کی جائی گی اور حکومتی رویہ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں جائے گا۔ ان خیالات اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام اور جمعیت طلبہ اسلام کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ عالمی برادری مظلوم فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی جارحیت کے روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کھلی دہشت گردی ہے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمی کیوں خاموش اور گونگے ہیں انسانیت کا قتل عام ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی صوبائی انتظامیہ ہوش کے ناخن لیں دینی مدارس کے خلاف سازشوں سے باز آجائے بصورت دیگر جمعیت علمائے اسلام سخت احتجاج کا لائحہ عمل طے کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام جمعیت طلبہ اسلام اور تمام مسلمانوں سے آج ملک گیر اسرائیل امریکہ جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہروں کو کامیاب بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے