بلوچستا ن حکومت نے صوبے میں گریڈ 9سے 19تک کے افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستا ن حکومت نے صوبے میں گریڈ 9سے 19تک کے افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے میں اہم فیلڈ اور سیکرٹریٹ پوزیشنز پر افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا عمل بروقت مکمل کرلیا گیا تھا تاہم بارہاانتظامی محکموں کے افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے عمل سے نگران حکومت کے آئینی کردار پر خدشات آنے اور افسرا نکی انتخابات کی تیاریوں میں خلل آنے کا خدشہ پیدا ہورہا ہے جس کے بعد صوبائی حکومت نے مجاذ اتھارٹی کی منظوری سے گریڈ 9سے 19تک کے افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ، اضافی اور قائم مقام چارج دینے پر پابند ی عائد کردی ہے جبکہ صرف نگراں وزیراعلیٰ کی منظوری سے انتہائی اہم نوعیت کے تبادلے کئے جاسکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق پابندی کا اطلا ق صوبے کے تمام محکموں اور اٹیچ محکموں پر ہوگا۔