بزرگ سیاستدان بلاول بھٹوکی باتوں کا بُرا مان گئے،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی، بزرگ سیاستدان بلاول بھٹو کی باتوں کا بُرا مان گئے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ نے سیاسی دشمنی کو فروغ دیا، ن لیگ نے ہمارے خلاف کارروائیاں کیں، پی ٹی آئی کے چیئرمین کہتے تھے ان کو رلاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سیاسی انتقام کی بھرپور مخالفت کی، پیپلز پارٹی کی حکومت میں کوئی سیاسی انتقام نہیں لیا گیا، ہمارا مقابلہ مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے