کیسکو کی بجلی نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جا ری، مختلف علاقوں میں 91شنٹ وٹیمپرڈ میٹرزاتار دیئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کیسکوکی بجلی نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جا ری،کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں 91 شنٹ وٹیمپرڈ میٹرزاتار دیئے۔ ترجمان کیسکو کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف قانونی کاروائی کے لئے اب تک 1108 درخواستیں دائر کی جاچکی ہیں،کیسکو کے زیر انتظام تمام علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف424 ایف آئی آررجسٹرڈ ہو چکے ہیں،بجلی چوروں کو 58لاکھ 76 ہزار یونٹس ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کئے گئے ہیں،ترجمان کیسکو کے مطابق ڈیٹیکشن کی مد میں چارج کئے گئے بجلی یونٹس کی قیمت 29کروڑ87 لاکھ روپے بنتی ہے، ڈیٹیکشن وجرمانہ کی مد میں 25 کروڑ77 لاکھ روپے بھی وصول کئے جاچکے ہیں،نادہندگان کیخلاف جاری مہم میں اب تک 90ہزار504نادہندہ صارفین سے ایک ارب70 کروڑ80 لاکھ روپے بقایاجات کی مدمیں بھی وصول کر لئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے