پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ دے گا ، میر محمد صادق عمرانی

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ دے گا، جلسے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کے جلسے کی تیاریوں کی سلسلہ میں سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سابق صوبائی وزیر میر محمد امین عمرانی، میر ممتاز جتک،وڈیرہ محمد نواز جتک،کونسلر قدیر احمد قریشی،سینئر رہنما صحبت پور میر سلمان خان کھوسہ،میر محمد صدیق جتوئی، تحصیل صدر ڈیرہ مراد جمالی میر غلام حسین رند، استاد خان محمد سیال،ضلع جعفرآباد صدر سید عبداللہ شاہ،سمیت ڈویژنل صدور صوبائی کونسل ممبر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ بلوچستان بھر سے جیالے 30 نومبر کو اپنے قائد بلاول بھٹو کی کال پر لبیک کہتے ہوئے کوئٹہ پہنچیں گے اور ثابت کرینگے کہ بلوچستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین کا کوئٹہ میں تاریخی استقبال کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی ملک کو ہر مشکلات سے نکالا اور اب بھی ملک کو مشکلات سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے انہوں نے کہا کہ قوم صاف اور شفاف الیکشن چاہتی ہے عوام نے اعتماد کیا تو بھٹو شہید کے مشن کو پورا کرتے ہوئے ملک میں عوامی راج قائم کرکے ہی دم لیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے