پاکستان میں دنیا کی اعلی معیار کی لائیو سٹاک اور ڈیری مصنوعات دستیاب ہیں ، سینیٹر محمد عبدالقادر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستان گوشت اور ڈیری مصنوعات کی برآمدات سے سالانہ 150 ارب روپے کا زرمبادلہ کما سکتا ہے اس میں سے سو ارب روپے سے زائد حلال گوشت اور ڈیری مصنوعات ہیں جبکہ 50 ارب روپے سے زائد سعودی عرب کو قربانی کے زندہ جانوروں کی برآمد سے حاصل کرنے کے مواقع موجود ہیں امریکہ، برطانیہ اور چین میں پاکستان کے لئے بڑی منڈیاں دستیاب ہیں حلال خوراک کی عالمی مارکیٹ کا حجم 3 ہزار ارب ڈالرز سے زائد ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمدعبدالقادرنے کہاکہ حلال خوراک کی عالمی مارکیٹ کا حجم 3 ہزار ارب ڈالرز سے زائد ہے جس میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے امریکہ اور برطانیہ میں پاکستان کے لئے بڑی منڈیاں دستیاب ہیں حلال گوشت کے سرفہرست پانچ برآمد کنندگان میں بھی پاکستان سمیت کوئی اسلامی ملک شامل نہیں حالانکہ حلال گوشت کا سب سے زیادہ اسلامی ممالک میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حلال گوشت درآمد کرنے والے ممالک میں سعودی عرب پہلے، ملائشیا دوسرے، متحدہ عرب امارات تیسرے، انڈونیشیا چوتھے اور مصر پانچویں نمبر پر ہے جبکہ اسلامی ممالک کو حلال گوشت برآمد کرنے والے ممالک میں برازیل پہلے، آسٹریلیا دوسرے بھارت تیسرے،فرانس چوتھے اور چین پانچویں نمبر پر ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی محمدعبدالقادرد کہاکہ پاکستان میں دنیا کی اعلی معیار کی لائیو سٹاک اور ڈیری مصنوعات دستیاب ہیں پاکستان کو کثیر زرمبادلہ کمانے کے لیے اس سیکٹر اور عالمی مارکیٹ کی طرف فوری اور خصوصی توجہ مرکوز کرنی چاہئے اس شعبے میں پاکستان کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں پاکستان یہ مصنوعات اور حلال گوشت برآمد کرنے والا صف اول کا ملک بن سکتا ہے پاکستان کو حلال گوشت اور ڈیری مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کیلئے مائیکرو لیول پر فوری موثر اقدامات کرنے ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے