پاکستان پیپلز پارٹی کا 56 واں یوم تاسیس کا جلسہ عام کوئٹہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، نواب ثناء اللہ خان زہری
خضدار (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کا 56 واں یوم تاسیس کا جلسہ عام کوئٹہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا بلوچستان کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو جو پذیرائی دی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء یوم تاسیس جلسہ کے کنوینر سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے خلق جھالاوان خضدار میں پیپلز پارٹی قلات کے رہنماء سردار شکیل احمد دھوار چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب احمد زہری سمیت دیگر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم تاسیس کا جلسہ بلوچستان میں کرنے کااعلان کرکے یہ پیغام دیا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام اور ورکرز کو بڑی اہمیت دیتا ہے بلوچستان کے عوام نے پیپلز پارٹی کو جوپزیرائی دی ہے وہ قابل تعریف ہے پیپلز پارٹی اسوقت بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان سے بے روزگاری غربت کے خاتمے کے لئے مسلسل جدو جہد کر رہی ہے ہمارا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ اقتدار میں ا کر بلوچستان سے غربت روزگاری نا انصافی کا خاتمہ کرنا ہے اور بلوچستان کے تمام سلگتے مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرینگے۔