نگران وزیر داخلہ کا کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی آئی جی اعتزاز احمد گورایا، ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسد خان ناصر،ایس ایس پی ایڈمن شوکتِ حسین بھی موجود تھے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے نگران وزیر داخلہ کومحکمانہ امور اور ملازمین کو درپیش مسائل پرتفصیلی بریفنگ دی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے صوبہ بھر میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے نا قابل فراموش خدمات سر انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی دیگر ضروریات کو بھی پورا کیا جائے گا امن وامان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے انسدادِ دہشت گردی فورس کے تربیت یافتہ جوان قومی جذبے سے کام کر رہے ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے