مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتائی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، نذرمحمد بلوچ
مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی محتسب اعلی نذر محمد بلوچ نے کہاہے کہ صحت ایک بنیادی ضرورت ہے علاقے کے لوگوں کے بہتر طریقے سے میسر ہو، تو علاقہ مختلف وبائی امراض سے محفوظ رہیگا، عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتائی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، غفلت برتنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شعبہ طب انسانی خدمت کا ایک شعبہ ہے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اپنی خدمات احسن طریقے سے نباتے ہوئے انسانیت کی خدمت کریں، شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال بلوچستان کا ایک بہترین اسپتال ہے یہاں صوبے کے دیگر اسپتالوں کے نسبت بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہے، اور اسپتال کی مزید بہتری کیلئے مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشش کرینگے، تاکہ اسپتال میں مریضوں کو مزید بہترین سہولیات میسر ہوسکے، یہاں مشنری کے حوالے سے کچھ چیزوں کی کمی ہے جس کے بارے میں سیکرٹری صحت کو لکھیں گے، انشااللہ جلد مزید بہتری آئے گی، اسپتال کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کیلئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کرونگا کہ وہ اسپتال میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے تاکہ بہتر مانیٹرنگ ہو اور بہتری ہو، علاقے کے معززین کو چاہیے کہ وہ بھی اس اسپتال کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں اور اسپتال کا وزٹ کرکے اپنی طرف سے بھی اسپتال کیلئے مشنری ودیگر ضروری چیزیں ڈونیٹ کریں، کیونکہ یہ اسپتال یہاں کے عوام کا سرمایہ ہے اسکی بہترین میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہاکہ میں زاتی طور پر بھی کوشش کرونگا کہ جو ہمارے ڈونرز ہیں انہیں اسپتال کا وزٹ کرواں گا، تاکہ وہ بھی اس اسپتال کی مزید بہتری میں اپنا حصہ ڈال سکے، انہوں نے کہاکہ میں کوئٹہ میں مین اسپتال کا دورہ کرتا رہتا ہوں تو وہاں پر جب مریضوں سے معلومات میں پتہ چلتا ہے کہ مریض باہر سے ادویات خرید کر لاتے ہے، مگر یہاں ہم نے وارڈز کو وزٹ کیا، مریضوں سے معلومات کی مگر کسی نے ادویات اور ڈاکٹروں کے حوالے سے شکایت نہیں کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال کے دورے کے موقعے پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثنا صوبائی محتسب اعلی نزر محمد بلوچ، نے ڈائریکٹر سعید احمد شاہوانی، ڈپٹی ڈائریکٹر سید عبدالحفیظ آغا، پروٹوکول آفیسر آفتاب احمد، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایڈوکیٹ محیی الدین بلوچ کے ہمراہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال کا دورہ کیا۔ اسپتال پہنچنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سعید میروانی، آر ایم او ستار زہری، اکانٹس آفیسر شبیر احمد لکی، سکیورٹی انچارج عبدالشکور علیزئی، انجینئر آصف بنگلزئی و دیگر نے استقبال کیا، سی ای او نے انہیں تفصلی بریفنگ دیا اور اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا، صوبائی محتسب اعلی نزر محمد بلوچ اسپتال کے مختلف شعبوں کے معائنہ پر اطمینان کا اظہار کیا دورے کے دوران انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس اسٹاف کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہم کرنے کیلئے اپنی فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دیں۔