قلات میں سردی کا آغاز، گیس پریشر غائب، ایل پی جی گیس مہنگی ہونے سے علاقہ مکین پریشان
قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں سردی کا آغاز، گیس پریشر غائب، ایل پی جی گیس مہنگی ہونے سے علاقہ مکین پریشان جبکہ سوختی لکڑی بھی دسترس سے باہر ہے قلات سے شدید سردیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی کئی خاندان گرم علاقوں کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہیں دوسری جانب لوگ مقامی اسٹوب خرید کر سردی سے بچا کے لیے گزارا کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق قلات ملک کا سرد ترین علاقہ ہے مگر گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے اسکے باوجود بھاری بھر کم بلز بھی صارفین ادا کررہے ہیں مگر گیس کی سہولت سے محروم ہیں متعدد صارفین نے گھریلو گیس کنکشن منقطع کرا دیئے ہیں عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قلات میں سوئی گیس پریشر کو بحال کیا جائے بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبور ہونگے۔