عوامی تعاون کے بغیر درپیش مسائل کا مناسب اور بروقت حل نکالنا ممکن نہیں، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد
پشین(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) جمیل احمد نے کہاہے کہ قانون شکن عناصر کی سرکوبی اور عوام کو پر امن فضاء میں بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ عملی اقدامات اٹھارہی ہے ضلع کو امن کا گہوارا بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے دفتر میں مختلف قبائلی و سیاسی شخصیات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عقیل احمد بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا ک امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے ضلع سے تمام منشیات کے اڈوں اور فیکٹریوں کا قلع قمع کر دیا گیا ہے جبکہ اس بابت مزید کاروئیاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ اور ایک پر امن ماحول فراہم کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ایک پرامن ماحول میں ہی ترقی کے اہداف حاصل کرنا ممکن ہیں جبکہ آنے والی نسلوں کو بنیادی حقوق و سہولیات کے لیے پہلی شرط پر امن ماحول کی فراہمی ہے تاہم یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عوامی تعاون کے بغیر درپیش مسائل کا مناسب اور بروقت حل نکالنا ممکن نہیں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قبائلی عمائدین نے منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف کامیاب کاروائیوں اور آپریشن پرضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتر اقدامات کی توقع کا اظہار کیا ہے۔