شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر مقرر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو تحریک اںصاف کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف میں اہم تقرری سامنے آئی ہے جس میں عمران خان کے مختلف مقدمات میں وکیل اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل خان مروت ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک عمر ایوب کی جانب سے اس تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے