ڈپٹی کمشنر اور تندور ایسوسی ایشن کے مذاکرت کامیاب ،تندور ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر اور تندور ایسوسی ایشن کے رہنما ء کے درمیان مذاکرت کامیاب ہونے کے بعد تندور ایسوسی ایشن 12روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد اور تندور ایسوسی ایشن کے رہنما ؤں کے درمیان تندوری روٹی کی قیمت کے حوالے سے مذاکرت ہوئے، مذاکرت میں طے کیا گیا 165گرام کی روٹی 25روپے میں فروخت کی جائے گی، تندوری روٹی کی قیمت کے تعین کیلئے قائم تجزیاتی کمیٹی پندرہ دن میں نیا ریٹ طے کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے کامیاب مذاکرت کے بعد تندور ایسوسی ایشن نے بارہ روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد شہر میں بارہ روز سے بند تندور فوری طور پر کھول دئیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے