میر اسرار اللہ زہری نے بی این پی عوامی اسٹوڈنٹس ونگ کے 9 رکنی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا

خضدار(ڈیلی گرین گو ادر) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری نے بی این پی عوامی اسٹوڈنٹس ونگ کے 9 رکنی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا جس میں مرکزی آرگنائزر نوید مینگل ڈپٹی آرگنائزر جبران خان قلندرانی منتخب ہوگئے جب کہ حفیظ بلوچ بی این پی عوامی اسٹوڈنٹس ونگ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری برائے اطلاعات منتخب، مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سمیر مینگل ، ارسلان بلوچ ، فہد باجوئی ، علی اکبر بلوچ ، سیف حسنی بلوچ، زیشان بلوچ ہونگے۔خضدار: بی این پی عوامی کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میراسراراللہ خان زہری نے بی این پی عوامی کے اسٹوڈنٹس ونگ کا مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی جس میں مرکزی آرگنائزر نوید مینگل ڈپٹی آرگنائزر جبران خان قلندرانی ہونگے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی جلد از جلد یونٹ سازی مکمل کرکے مرکزی سیکرٹری جنرل سید اکبر شاہ کو رپورٹ پیش کریگی مرکزی بیان میں کہا کہ کسی بھی معاشرے میں نوجوان نسل ریڈی کی حیثیت رکھتی ہے بی این پی اسٹوڈنٹس ونگ طلبا و طالبات کو منظم کرکے تعلیم کو تجارتی بنیاد پر استوار کرنے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی اور بلوچستان بھر میں فرسودہ قبائلی نیم جاگیردارنہ نظام کے مکمل خاتمہ اور معیشت اور نظام تعلیم کو جدید سائنسی خطوط کی بنیاد پر تقاضوں کے مطابق استوار کرنے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ نیز مادری زبانوں میں ابتدائی تعلیم کے لئے جدوجہد کی جائے گی۔ مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ بی این پی عوامی اسٹوڈنٹس ونگ ترقی پسند جمہوری اور عوامی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے تمام قومی وحدتوں کی ثقافت و ادب تہذیب و تمدن کو تعمیری و جدید اور ترقی پسند خطوط پر استوار کریگی اور پورے بلوچستان میں طلبا و طالبات کی بہتری کی خاطر تعلیمی اداروں میں سیمینار،ورکشاپس، اسٹڈی سرکلزکرکے جدید دور کے تقاضوں اور اس جدیدٹیکنالوجی کے دور میں طالب علموں کا علمی و سائنسی ثقافتی اور قومی بنیادوں پر تربیت کرتے ہوئے ضلع،تحصیل، یونین کونسل اور یونٹ کی سطح پر منظم کریگی تاکہ طلبا و طالبات ملکی وبین الاقوامی چیلنجز کا مقابلہ کرنے صلاحیت رکھتے ہوئے قومی جبر، ظلم ، ناانصافی ،وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور استحصال کے خلاف عوام کو آگاہی فراہم کرنے میں معاونت کریں۔آخر میں بی این پی عوامی کے سربراہ میر اسراراللہ خان زہری نے نومنتخب مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی بی این پی عوامی کےاسٹوڈنٹس ونگ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ طلبا و طالبات کی صحیح معنوں میں رہنمائی کرتے ہوئے سیاسی شعور کی بیداری کے لیے جدوجہدجاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے