مستونگ کی تعمیر و ترقی کے لیئے ملکر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے، سردارذادہ محمد قاسم سرپرہ

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈسٹرکٹ چیئرمین سردارذادہ میر محمد قاسم سرپرہ نے کہا کہ عوام کی بلاتفریق رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی بنیادی مسائل کو حل کرنا میرے ترجیحات میں شامل ہے۔عوام کی بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر سیاست کے میدان میں قدم رکھا ہے۔مستونگ ہم سب کا ضلع اور گھر ہے اس کو سنوارنا اس کی تعمیر ترقی اور عوام کے پیچیدہ مسائل کے حل کیلیے اقدامات کیے جائیں گے میری کوشش ہوگی کہ ضلع بھر کے تمام یوسی چیئرمینوں کو ساتھ لیکر چلوں گا عوام اور ہمارے اتحادیوں کی جانب سے ہم پر جو اعتماد کیا گیا ہے ان کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے عوامی مسائل کے حل کے لیئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے انشااللہ ترقیاتی عمل میں اجتماعیت کو اولین فوقیت دی جائے گی تاکہ ترقی کے اس سفر میں تمام افراد مجموعی طور پر مستفید ہو سکیں۔مستونگ کے عوام کے لیئے ہمارے دروازے کھلے ہوئے ہیں مستونگ کی تعمیر و ترقی کے لیئے ملکر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ بلاامتیاز عوام کی خدمت کریں گے اور تمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ بلدیاتی نظام ملک کی ترقی میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے۔ عوام کے بنیادی ضروریات کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیئے لوکل گورنمنٹ بہترین نظام ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل شیخواصل (ببری) کے نو منتخب یونین کونسل چیئرمین ملک عبدالصمد مینگل کے عہدہ سنبھالنے کی پروقار تقریب کے موقع پر بطور مہمان خاص کیا۔ اس موقع پر علاقے کے معتبرین و معززین سیاسی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر صادق کرد، بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر ندیم رئیسانی، بی این پی کے سینئر رہنما چئیرمین حاجی میر محمدانور مینگل،میر عامر سرپرہ، میر فرید مینگل ضلع کونسل کے اراکین حاجی نور احمد بنگلزئی، میر عظیم جان بنگلزئی، عطا الرحمن سرپرہ، مقصود احمد نیچاری، قدرت اللہ کرد، یوسی سیکرٹری جاوید اقبال محمد شہی،سوشل ایکٹوسٹ صحافی چیئرمین مقصود بلوچ،منیر شاہوانی، ببری کے کونسلران حاجی محمد مراد زہری،عبدالحفیظ محمد شہی،ظہور احمد، علاقائی معتبرین قبائلی عمائدین ڈی وی سی تیری کیچیئرمین سید آغا نہال شاہ سید اشفاق شاہ،میر سیف اللہ زہری،ماسٹر علم خان سرپرہ، زبیر احمد بنگلزئی، علی اصغر زہری،مشتاق احمد بنگلزئی،میر عنایت اللہ لہڑی،ماسٹر عبدالحمید رئیسانی، ڈاکٹر شریف شاہوانی،ڈاکٹر محمد بخش مینگل،محمد زمان محمد شہی،محمد اسماعیل، عطا محمد،حاجی مہراللہ قلندرانی،ذاکر مینگل سمیت علاقے کے معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈسٹرکٹ چیئرمین سردارذادہ میر محمد قاسم سرپرہ، میر صادق کرد و دیگر نے یوسی چیئرمین ملک عبدالصمد مینگل کو ان کی نشست پر بٹھایا۔اس موقع پر یونین کونسل کا تعارفی اجلاس بھی منعقد ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ چیئرمین سردارذادہ میر محمد قاسم سرپرہ، سید اشفاق شاہ، میر محمد انور محمدشہی، سید آغا نہال شاہ ملک عبدالصمد مینگل نے کہا کہ آج مرحوم حاجی میر محمد انور محمدشہی کی کمی محسوس ہو رہی ہے انہوں نے تمام عمر علاقے کی تعمیر و ترقی خوشحالی بھائی چارے مہر محبت کے لیئے صرف کی ان کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ مدتوں پر نہیں ہوسکتا۔ ان کی زندگی ہمارے لیئے مشعل راہ ہے۔ان کی علاقے کے لیئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اپنے اسلاف کی نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود کے لیئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائینگے تاکہ عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوسکیں۔ علاقے میں باہمی مشاورت سے ایسے منصوبے لائینگے جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو اور لوگوں کے دیرینہ مسائل حل ہوں۔ اس موقع پر سابق یوسی چیئرمین حاجی میر محمد انور محمدشہی(مرحوم) کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے