کیسکوکی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری، کوئٹہ شہر میں 82 شنٹ اور ٹیمپرڈمیٹرز اُتاردئیے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی صوبہ بھرمیں کیسکوکے تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان کیخلاف کاروائیاں جاری ہے اوراس سلسلے میں پیر کے روزبھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت آپریشن سرکلز میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 82شنٹ اور ٹیمپرڈ میٹروں کو اُتاردئیے، اسکے علاوہ کارروائی کے دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں ہزارگنجی اڈا، بروری روڈ، بینک کالونی، غوث آباد،مری آباد، ناصر آباد، کلی شاہ عالم، سریاب، جناح ٹاون میں بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پرنادہندگان کے83 کنکشنز منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو، کمرشل اور دیگر نادہندہ صارفین شامل ہیں۔ اسی طرح پشین سرکل نے بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پشین کے مختلف علاقوں منزکی، ملک یار، ڈب خان زئی سے نادہندگان کے 4ٹرانسفارمرزبلوں کی عدم ادائیگی پراُتاردئیے گئے نیز کارروائی کے دوران77گھریلواور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے نیز کیسکوٹیموں کی جانب سے سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 22لاکھ روپے ریکوری عمل میں لائی گئی اس کے علاو ہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی 2لاکھ60ہزارروپے وصول کئے گئے۔اسی طرح کیسکوسبی سرکل میں کارروائی کے دوران67گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے اس دوران مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 32لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 2لاکھ دس ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔اسی طرح خضدارسرکل کی ٹیموں نے بھی کارروائی کے دوران سرکل کے مختلف علاقوں سے 103 گھریلو، کمرشل اور دیگر نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے اس کے علاوہ کیسکو ٹیموں نے مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 22لاکھ روپے 15ہزارروپے کی ریکوری کی گئی جبکہ کارروائی کے دوران ڈٹیکشن کی مدمیں 2 لاکھ 10ہزارروپے وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں مکران سرکل میں بھی کیسکوٹیموں نے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تربت کے علاقہ سے نادہندگان کے 11Kvجمپرزعدم ادائیگی پر کاٹ دئیے گئے اس کے علاوہ 27نادہندہ گھریلواور کمرشل صارفین کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے نیز اس دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 10 لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 55ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے رکھنی کے علاقہ سے ایک غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتارکر قبضہ میں لئے گئے نیز کارروائی کے دوران سرکل کے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے53 کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جن میں گھریلواور کمرشل صارفین شامل ہیں نیز کارروائی کے دوران بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے24لاکھ 30ہزارروپے ریکوری کی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں ایک لاکھ30ہزارروپے وصول کئے گئے۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔اسکے علاوہ کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشنز اورخود ساختہ برقی لوڈکو بھی فوری طورپر ہٹادیں علاوہ ازیں نئے کنکشن کے حصول کیلئے اپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویژن میں درخواست دیں۔