کوئٹہ کے کونے کونے سے لوگوں کی جوق درجوق پارٹی میں شمولیت آنے والے عام انتخابات میں کا میا بی کی نوید ہے، غلام نبی مری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام کلی کوتوا ل کر سچن کالونی اور کلی بڑو سریاب میں گرینڈ شمولیتی جلسوں سے خطاب کر تے ہوئے پارٹی کے مرکزی قائد ین سینٹر ایگز یکٹیوکمیٹی کے اراکین و ضلعی صدر غلام نبی مری، حاجی باسط لہڑی، سابق ایم پی اے ٹائٹس جاننس، ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، میر غلام رسول مینگل، ظفر نچا ری،محمد حنیف لانگو، ملک نصیر گرگناڑی، حاجی عبد الحئی مینگل، غلام مصطفی مری، عادل آکاش، ٹکری مولابخش گر گناڑی اور عبد المالک مینگل نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے کونے کونے سے لوگوں کی جوق درجوق پارٹی میں شمولیت آنے والے عام انتخابات میں کا میا بی کی نوید ہے کیو نکہ کوئٹہ کے باشعور شہری یہ اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ بی این پی نے سرد ار اختر جان مینگل کی قیادت میں موقع پرستی،مفاد پرستی اور ذاتی اور گروہی مفادات کی تکمیل کی سیا ست نہیں کی بلکہ صوبے کے اجتماعی قومی مفادات جمہوری جدو جہدفروغ دیکر ملکی سطح پر بلو چستان کی مثبت روایات سیا ست اور تاریخ کو اجاگر کیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام دیگر پارٹیوں سے مایوس اور بیزار ہو کر ایک مرتبہ پھر سیاست میں متحرک کردار ادا کر نے کے لئے بی این پی کے بیانیے اصولی موقف اور نظریاتی جدو جہد کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے بلو چستان کا مسئلہ سیا سی ہے جبکہ ماضی کے حکمرانوں سیا سی پارٹیوں اور رہنماؤں نے ہمیشہ بلو چستان کے حقیقی مسائل کو نظر انداز کر تے ہوئے یہاں کے عوام کی بنیادی ضروریات زند گی کی فراہمی کی بجائے مزید استحصالی سوچ وفکر اور ظلم و جبر کی روش کو آگے بڑھا یا جس کے نتیجے میں آج بلو چستان میں سیا سی بحرانی کیفیت اور یہاں کے عوام غربت جہالت، معاشی تنگ دستیوں، احساس محرومی اور دیگر ناروا پا لیسیوں کا شکار ہے بلو چستانی عوام متحدو ومظم ہو کر سر دار اختر جان مینگل کی قیادت اور بی این پی کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر سیاست میں اپنا ضروری کردار ادا کریں تاکہ بلو چستان کے ساحل وسائل اور جملہ حقوق پر اپنے حق حاکمیت اور جملہ وسائل پر دسترس یقینی ہو سکے یہ اس وقت ممکن ہو سکتا ہے کہ یہاں کے عوام حقیقی سیا سی قیادت اور پلیٹ فارم کی نشاندہی کریں جو ہمہ وقت اصولوں پر ڈٹے رہ کر اپنے عوام کی خوشحالی وتر قی اور حقو ق کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر تے اور ڈنکے کی چوٹ پر اپنے صوبے کے وسائل اور اپنے لوگوں کی مشکلات کو کم کر نے کی بات کر تے ہیں۔ اس موقع پر عبد المالک نیچاری 30ساتھیوں،غلام سرور مستوئی نے اپنے 50ساتھیوں اور شہزاد گل نے اپنے 25ساتھیوں دوست و اقارب کے ساتھ سردار اختر جان مینگل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، شمولیتی پروگرام میں پارٹی رہنماؤں نے پارٹی میں شامل ہو نے والے نئے دوستوں کو پارٹی کا تین رنگہ جھنڈا پہنایاا ور انہیں مباکباد بھی پیش کی۔