کوئٹہ شہر کی بہتری کیلئے تمام اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرناہو گا، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت کوئٹہ شہر کو خوبصورت بنانے، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے اور ٹریفک کیدرپیش درینہ مسائل سے چھٹکارا دلانے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن عبد الجبار بلوچ کے علاؤہ دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی بہتری کیلئے تمام اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرناہو گا تب جا کر کامیابی حاصل کی جا سکے گی اور اس بابت تجاویز اور مشاورت کے بعد ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کیا جائے گا اور کوئٹہ کو عملی طور پر خوبصورت اور مسائل سے آزاد شہر بنایا جائے گا۔ شہر میں سب اہم مسئلہ ٹریفک کا ہے جس کی وجہ سے لوگ ذہنی ازیت کا شکار ہیں۔ سڑکوں پر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی پارکنگ اہم ایشو ہے۔ جبکہ دکاندار حضرات، بینک کے ملازمین اور دیگر اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارک کر تے ہیں جس سے ٹریفک کی آمدورفت میں خلل کا باعث بنتی ہیں لہذا اس کے تدراک کیلئے دکانداروں،دفاتری ملازمین اور بینک ملازمین کو پابند کیا جائے گا کہ وہ مختص کردہ جہگوں پر ہی پارکنگ کریں اسی حوالے سے ابتدائی طور پر شارع اقبال اور جناح روڈ سے آغاز کیا گیا ہے اور ان کیلئے سرکلر روڈ پر پارکنگ پلازہ مختص کیا گیا ہے جہاں پر گاڑیوں کی پارکنگ کے علاوہ بھی موٹر سائیکلوں کیلئے 2 فلورز مختص کیے جائیں گے۔شہر سے کوڑا کرکٹ کو صاف کرنے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو بہتر کرنے کے حوالے سے میٹروپولیٹن کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اداروں سے بھی مشاورت کرکے ایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا جس کی بدولت شہر کوڑے کرکٹ سے پاک نظر آئے گا، شہر بھر میں جگہ جگہ بجلی، ٹیلی فون، کیبل کی ہنگم تاروں کے جھمگٹے نظر آتے ہیں انھیں بھی بہت جلد درست کیا جائے گا اور جو کھمبے سڑکوں کے بیچ میں آرہے ہیں۔ اسی طرح اہم سڑکوں کی چورنگیوں پر شجر کاری کی جائے گی اور شہر بھر میں جہاں کہیں خالی جگہ میسر ہونگی وہاں پر درخت و پودے لگائیں جائیں گے اس کے علاوہ بھی ہم سب مل کر باہمی صلاح ومشورہ سے مزید تدابیر تلاش کر کے ان پر عمل پیرا ہو کر کوئٹہ کو ایک بہتر، صاف ستھرا اور مثالی شہر بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے