کوئٹہ،فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پولیس تھانہ ہنہ اوڑک کی حدود میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت غلام مرتضی کے نام سے ہوئی ہے ، اہلکار گھر سے ڈیوٹی پر جارہاتھا کہ اسے راستے میں ٹارگٹ کیاگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو 5 گولیاں لگی ہیں ، اہلکارکی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔