پشتون افغان ملت کو ہر شعبہ زندگی میں در پیش سنگین صورتحال سے نجات کی واحد راہ سیاسی جمہوری جدوجہد ہے، پشتونخوامیپ

دکی(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا میپ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتون افغان ملت کو ہر شعبہ زندگی میں در پیش سنگین صورتحال سے نجات کی واحد راہ سیاسی جمہوری جدوجہد ہے اور قربانیوں سے لبریز جدوجہد کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں قومی ہداف حاصل کرنے کیلئے ہر سطح پر منظم ہو کر جدوجہد کو آگے بڑھانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی ڈپٹی سیکریٹری رزاق خان بڑیچ، پروفیسر اسد خان ترین، ضلعی سیکریٹری وزیر خان ناصر، اسماعیل خان اور دیگر مقررین نے ھوسڑی زیارت علاقائی کانفرنس کے کھلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عبدالواحد جعفر اور ملک شریف ترین کی قیادت میں پندرہ رکنی علاقائی ایگزیکٹیو کا انتخاب عمل میں لایاگیا جس سے پارٹی کے رہنما پروفیسر اسد ترین نے حلف لیا۔ مقررین نے کہا کہ پشتون افغان ملت کو اس ملک میں درپیش تمام مشکلات اور مسائل کی بنیادی وجہ قومی وحدت، قومی تشخص سے محرومی اور قومی محکومی ہے ہماری جدوجہد قومی محکومی سے نجات پشتون قومی خود مختیار صوبے کے قیام اس دوقوی صوبے میں قومی برابری حاصل کرنے اور قومی واک و اختیار کے حصول کیلئے جدوجہد کو مزید تیز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوا وطن کے سیاسی جمہوری قوتوں اور ہر مکتبہ فکر کے تنظیموں نے حالات ادراک کرتے ہوئے قومی متحدہ محاذ اور قومی اتحاد واتفاق کی راہ اپنانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ افغان کڈوال کے نام پر تمام ملک میں پشتون افغان عوام کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن جاری ہے ملک کے مقتدر قوتوں اور حکمرانوں نے پشتون دشمن پالیسیوں اور اقدامات کو ترک نہیں کیا تو اس کے انتہائی خطرناک نتائج سامنے آئینگیا ور اس صورتحال کی ذمہ داری ملک کے مقتدر قوتوں اور حکمرانوں پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چمن دھرنا کے مطالبات برحق ہے حکومت کو عقل سلیم سے کام لیتے ہوئے ان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے