شہید پو لیس اہلکار غلام مرتضیٰ کی نماز جنازہ پولیس لائن کوئٹہ میں ادا کر دی گئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پو لیس اہلکار شہید ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق پیر کوکوئٹہ کے علا قے نواں کلی ہنہ اوڑک بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل غلام مرتضیٰ شہید ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعے کے فوراً بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی اطلا ع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر شواہداکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شرو ع کردی۔ بعدازاں شہید ہو نے والے پو لیس اہلکار غلام مرتضیٰ کی نماز جنازہ پولیس لائن کوئٹہ میں ادا کر دی گئی جس میں آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ سمیت دیگر اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی۔