شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں سے زائد ب فارم اور شناختی کارڈ بناکر دئے جارہے ہیں، تابش بلوچ

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل تابش بلوچ شہریوں کو شناختی کارڈ بنوانے میں پیش آنے والے مسائل کے متعلق عوامی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے نادرا ٓفس گوادر کا دورہ کیا اور شہریوں سے مسائل کے متعلق معلومات لی جس پر شہری اور دیہاتی علاقوں سے آنے والے لوگوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ رش زیادہ ہونے اور بہتر طریقے سے درست معلومات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے روزانہ نادرا آفیس کے چکر لگانے پر مجبور ہیں ہمارے مسائل حل کئے جائیں جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا نواز احمد بلوچ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو درست طریقے سے شہریوں کو گائیڈ کرنے کے ساتھ ساتھ آسان اور میرٹ کی بنیاد پر بغیر پریشانی کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ نادرا کے حوالے سے کافی شکایات موصول ہوئی تھیں جس کی وجہ سے آج دورہ کیا ہے امید ہے کہ نادرا انتظامیہ عوام کو کارڈ کے آسان اجراء اور پریشانی سے بچانے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریگی اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گوادر نواز احمد بلوچ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ نادرا آفیس کی جانب سے شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں سے زائد ب فارم اور شناختی کارڈ بناکر دئے جارہے ہیں جبکہ نادرا موبائل وین کی ذریعے بھی سینکٹروں شناختی کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ رش زیادہ ہونے کی باوجود بھی کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائیگوادر سمیت تمام تحصیلوں میں موجود نادرا آفیس کارڈ کے اجراء کے لئے کھولیں گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کے شناختی کارڈ کا اجراء کرکے ان کو ریلیف فراہم کیا جاسکےَ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے