سینیٹ اجلاس،معیاری تعلیم تک ہر بچے کی رسائی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سینیٹ نے معیاری تعلیم تک ہر بچے کی رسائی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔سینیٹ اجلاس میں قرارداد سینیٹر ثناء جمالی نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا صنف، محل وقوع یا سماجی و اقتصادی حیثیت سے بالاتر ہوکر معیاری تعلیم تک رسائی ہر بچے کا بنیادی حق ہے، قرارداد میں حکومت پاکستان سے تعلیم کے لئے مؤثر اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

قرارداد میں غیر رسمی تعلیمی نظام کو تقویت دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا، قرارداد کے متن میں فنی اور جدید تعلیم و تربیت کے فروغ کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے