زبردستی نااہل ناکام بدعنوان لیڈرزکو مسلط کرنے کے نقصانات ابھی تک عوام بھگت رہے ہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ قوم کو ترقی وخوشحالی دینے،اسلامی نظام کو نافذ کرنے اوربدعنوان،نااہل ناکام مسلط شدہ حکمرانوں سے نجات کیلئے عوام الیکشن میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔زبردستی نااہل ناکام بدعنوان لیڈرزکو مسلط کرنے کے نقصانات ابھی تک عوام بھگت رہے ہیں چمن بارڈردھرنے کے مطالبات جائز،حکمران سنجیدگی سے مذاکرات کریں۔افغانوں کو زبردستی دکھے دیکربے عزت کرکے نکالنا دشمنی پیدا کرنے کے مترادف ہے۔جماعت اسلامی ظلم کے خلاف اورمظلوم کیساتھ ہے۔الیکشن میں سابقہ نااہل ناکام لوگوں کو ووٹ دیکر عوام پھر پانچ سال مزید روئیں گے۔انہوں نے کہاکہ مقتدر خفیہ قوتوں کی جانب سے عوام پر زبردستی مستردشدہ لوگوں کو مسلط کرنا ملک وقوم کیساتھ زیادتی ہے۔نااہل مسلط شدہ لوگوں کی وجہ سے سیاست بدنام اورعوام پریشان ومشکلات کا شکاررہتے ہیں فلسطین کا مسئلہ مسلم حکمرانوں کے اتحاد واخلاص،نیک نیتی اورافواج کے جہادشروع کرنے سے آزادہوگاافواج صرف جہادکا اعلان کریں توبھی اسرائیل پیچھے ہٹ جائیگا اسرائیل پر حملہ کرنے کی نوبت بھی نہیں آئیگی صرف افواج کے اعلان سے بھی اسرائیل ڈر جائیگا افغانوں کو دھکے دیکر نہیں محبت وخوش اخلاقی اورمرضی سے رخصت کرکے دل جیتنے کی کوشش کی جائے افغانستان پاکستان دشمنی ملک وقوم کیلے نقصان دہ ہے بھاری ازلی دشمن اس کے باوجود ان سے مذاکرات کیے جاتے ہیں جبکہ افغانستان ہمسائیہ مسلم ملک اس کے باوجودصرف دھمکی،غلط اورعوام دشمن اقدامات کرکے حالات مزید خراب کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔پاک افغان،دوستانہ تجارت،آمدورفت، مخلصانہ دوستی میں سب کا فائدہ ہے۔دہشت گردی، خلاف قانون اقدامات،کاروائی وسرگرمی کرنے والا کوئی بھی ہوان کے خلاف اقدامات ہونے چاہیے۔پاکستان افغانستان میں خلاف قانون اقدامات،دہشت گردی،لاقانونیت،ناانصافی،جھوٹاپروپیگنڈہ پاک افغان تعلقات خراب کر رہے ہیں ان کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ اہل بلوچستان کے مسائل اجاگر اورحل کی کوشش کیساتھ ہر مصیبت آفت وپریشانی میں سب سے بڑھ کر کام کیا ہے۔