ہماری پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت میاں محمد نواز شریف کی ویژن کے تحت ہوا ہے، میر شعیب نوشیروانی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ مسلم لیگ ن کے زیراہتمام گرینڈ شمولیتی پروگرام مارکیو کینڈل میرج ہال جائنٹ روڈ کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کی جانب سے خواتین کی بڑی تعداد میں شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا شمولیتی تقریب میں کوئٹہ کے معروف سماجی تنظیم کی رکن چیئرمین پرسن آرمی لورز ، چیئرمین پرسن محافظ لورز ، چیئرمین پرسن بلوچ کونسل محترمہ فاطمہ خان اپنے سینکڑوں خواتین اور مرد حضرات کے ساتھ سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی کی قیادت مسلم لیگ ن باضابطہ شمولیت اختیار کرلی۔

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی نے تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں میاں محمد نواز شریف نے اپنے وزارت عظمی کے دور میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا آج اسکے ثمرات صوبے کو مل رہا ہے بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں میاں محمد نواز شریف نے بھرپور کردار ادا کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) نے ہمیشہ غریب عوام کی فلاح وبہود کے لئے آواز اٹھائی سابق وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی کا کہنا تھا ہماری پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا مقصد میاں محمد نواز شریف کی ویژن کے تحت ہوا ہے مسلم لیگ ن کی سیاست کا نصب العین صرف عوامی خدمت ہے،عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام مسلم لیگ ن پر ہی بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے ۔

عوام کو اچھی طرح معلوم ہے ملکی مسائل کا حل صرف میاں محمد نواز شریف کے پاس ہے انھوں نے کہا پاکستان میں آئندہ حکومت انشاء اللہ مسلم لیگ (ن)کی ہی بنے گی ملک کی ترقی خوشحالی اور خودمختاری کیلئے کام کرنا ہوگا اور قوم جانتی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ہر دور میں پاک وطن نے حقیقی معنوں میں ترقی اورخوشحالی کے جھنڈے گاڑے ہیں میاں نوازشریف نے بلوچستان میں سڑکوں کے جال بچھائے ان سڑکوں کی تعمیر سے بلوچستان میں زراعت کے شعبے کو بھرپور ترقی ملا ہے آج قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے ملک اور عوام دوست بیانیہ کی بدولت دیگر سیاسی پارٹیوں کے سابق اراکین اسمبلی سمیت اہم شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے تیار ہیں کوئٹہ میں ایک بڑی تعداد میں الکیٹبلز اور قبائلی شخصیتوں کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کو ختم کرنیوالے خود ختم ہوگئے میر شعیب نوشیروانی کا کہنا تھا محترمہ فاطمہ خان مینگل اور انکی قیادت میں شمولیت کرنے والوں تمام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے