کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں سالڈ ویسٹ کے نام پر فنڈز ضائع کرنا درست نہیں، بلوچستان لیبر فیڈریشن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبہ صفائی اور کچرہ ڈھلائی کے فعال شعبوں کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نام پر ٹھیکیدار کے حوالے کرکے کوئٹہ کے فعال ادارے کے انتظامی امور میں مداخلت اور فنڈز کے ضیاں کی منصوبہ بندی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کار پوریشن میں ایک مخصوص گروہ ہر دور میں ادارے کے قیمتی اثاثوں کے غلط استعمال اور سیاسی مداخلت کی بنا پر کوئٹہ کے اہم ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے ذاتی مفادات کے حصول کی کوشش کرتا ہے ادارے کی حقیقی مزدور و ملازم تنظیموں کو ایسے عناصر کا راستہ روکنا ہوگا ان خیالات کا اظہار بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان مرکزی سیکرٹری عابد بٹ نے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مزدور رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے ایک فعال ادارے کو ہر چند ماہ بعد سیاسی مقاصد کے حصول اور فنڈ کے ضیاں کیلئے سیاست کی بھینٹ چڑہایا جاتا ہے۔ ایک مخصوص لابی اپنے مقاصد کے حصول کیلئے سرگرم ہو جاتی ہے جو چند ہفتوں کلئے سالڈ ویسٹ، شعبہ صفائی کو اور کوئٹہ شہر کے چند علاقوں کو ٹھکیدار کے حوالے کرنے سے اٹلی سیدھی تجاویز بناتے ہیں۔ ایسے اقدامات اداروں کے مفاد میں نہیں جاتے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی اپنی کروڑوں روپے کی مشینری اور سینئر و تجربہ کار سینیٹری عملہ اورسینی ٹیشن کا شعبہ موجود ہے انکی صلا حیتوں کو بروئے کار لاکر کوئٹہ کے لٹل پیرس کا خواب پورا کیاجا سکتا ہے۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن ٹھیکیداری نظام اور ملازمین و مزدوروں کیاستحصال پر مبنی پالیسیوں کے خلاف ہر فورموپر آواز بلند کرے گی۔ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمیناپنے حقوق کیلئے منظم ہوجائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے