پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی علی نواز اعوان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
لاہور میں علی نواز اعوان نے استحکامِ پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔