وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کی مولانا طارق جمیل کے گھر آمد،بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے مولانا طارق جمیل کے گھر جا کر ان کے صاحبزادے عاصم جمیل کی وفات پر تعزیت کی۔وزیر داخلہ نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ جواں سالہ بیٹے کی موت پورے خاندان کیلئے بہت بڑا دکھ اور صدمہ ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے