نیشنل پارٹی اصولی سیاست پر یقین رکھتی ہے،رحمت صالح بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی پنجگور کیزیراہتمام دزناپ میں شمولیتی پروگرام کا انعقاد بی این پی اسد گروپ دزناپ سندے سر کے دیرینہ ساتھی نزیر احمد، محمد یونس، بشیر احمد، حاجی فقیر محمد، محمد موسی، واجہ ماسٹر نصیر بھی 6احمد، فضل محمد کی سربرائی میں 230 افراد نے بی این پی اسد گروپ سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صوبائی صدر میررحمت صالح بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس دوران نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میررحمت صالح بلوچ مرکزی ڈپٹی سکیرٹری پھلین بلوچ مرکزی رہنما سابق ایم پی اے حاجی اسلام بلوچ ضلعی صدر حاجی محمد ایوب دھواری بزرگ سیاستدان حاجی صالح محمد بلوچ سینئر رہنما میر عبدالرحمن بلوچ، ضلعی جنرل سیکرٹری واجہ صدیق بلوچ، تحصیل جنرل سیکرٹری صمد صادق بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی اصولی سیاست پر یقین رکھتی ہے طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ہے پنجگور کے لاکھوں عوام نے سلیکٹیڈ سابق نمائندوں کی کرپشن اور اقربا پروری لوٹ کھسوٹ کے خلاف اپنا فیصلہ دیکر احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے 8 فروری کا دن عوام کے خون چوسنے والے کا اپنے ووٹوں سے احتساب کریگا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کامشورہ عوامی خدمت روزگار تعلیم ہے نیشنل پارٹی نے کھبی بھی عوام کو دوکھہ نہیں دیا ہے پنجگور یونیورسٹی نیشنل پارٹی کی تعلیم دوست پالیسی کا حصہ ہے جو ایک نام نہاد انجمن کا سربراہ کریڈیٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے 2018 میں الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن کے زریعے ٹھپہ لگا کر غیر عوامی نمائندوں کو عوام پر مسلط کردیا گیا ہے جنہوں نے بلوچستان کی مسائل اور عوام کی اجتماعی مفادات پر توجہ دینے کے بجائے خود ٹھکیدار بن کر اربوں روپے کی کرپشن کی ہے پنجگور کو ایک مرتبہ پھر اپنی ہوس زر کی وجہ سے کھنڈرات بنا کر چھوڈ دیا گیا ہے پنجگور کے سرکاری اداروں ہسپتال تعلیمی اداروں کو تباہ کرکے سرکاری مشینری کو بھتہ وصولی اور پیسہ کمانے میں تبدیل کیا گیا پنجگور کے مفادات کو تحفظ دینے کے نعرہ کے اڈہ میں بھتہ نہ دینے کے عیوض ایک مہینے کے دوران 70 سے زائد نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ہے بلوچستان سے محبت ہمآری دلوں میں بستے ہیں قومی مفادات اور وسائل کا سودا نیشنل پارٹی کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے