نوکنڈی سمیت ضلع بھر کے محنت کش طبقہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں محنت کش طبقے کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں، امان اللہ نوتیزئی

نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ نوکنڈی سمیت ضلع بھر کے محنت کش طبقہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں میں ہر وقت اپنے عوام اور محنت کش طبقے کے شانہ بشانہ کھڑا ھوں انہوں نے کہاکہ کہ نئے انٹری کے نام پر نوکنڈی عوام کے ساتھ مذاق جاری ہے جو قابل مذمت عمل ہے ضلع چاغی میں غریب لوگوں کو روزگار کیلیے نہیں چھوڑی جارہی ہے غریب و مزدور افراد کو محنت مزدوری کرنے نہیں دی جارہی ہے بلکہ اثر و رسوخ رکھنے والوں کو بغیر انٹری کے چور دروازے سے پاس کرکے ان کی گاڑیوں کو لوڈنگ کی جاتی ہیانہوں نے کہا ایسے اثر و رسوخ والے لوگوں کو ہر گز کام کرنے کیلیے نہیں چھوڑیں گے کہ غریبوں کی حق تلفی کریں جب تک کہ ہمارے علاقے کے غریب مزدور زامیاد والوں کو کام کرنے کی اجازت نہ ہو تب تک ہم ان کے اصل چہروں کو عوام کے سامنے آشکار کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے