مخالفین بتا ئیں کہ حب میں جو تر قیا تی کام ہو ئے ہیں اگر وہ ہم نے نہیں کیئے تو کس نے کئے، سر دار محمد صالح بھو تانی

حب(ڈیلی گرین گوادر)سابق صوبا ئی وزیر بلدیا ت سر دار محمد صالح بھو تانی نے کہاہے کہ ہما رے تر قیا تی فنڈز اور ترقیا تی اسکیما ت کو اس وقت کے وزیر اعلی کے منصب پر بیٹھے شخص نے روکے رکھا اور ضلع لسبیلہ اور ضلع حب کی تعمیر و تر قی کے لئے اسپیشل گر انٹ سے 90کر وڑ روپے منظور کر ائے گئے تھے جسے بھی مخالفین نے معززعدالت کے ذریعے اسٹے لیکر رکوادیئے گئے، مخالفین بتا ئیں کہ حب میں جو تر قیا تی کام ہو ئے ہیں اگر وہ ہم نے نہیں کیئے تو کس نے کئے،ہم دونوں بھا ئی انشاء اللہ عوامی طاقت سے جیت کر تر قی کے سفر کو جا ری رکھیں گے، لسبیلہ اور حب کے عوام آنے والے الیکشن میں محمد اسلم بھو تانی کو میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار اتوار کے روز چیز ل آبا د حب میں معروف سیا سی و سما جی شخصیت عامر حسین مگسی کا اپنے ساتھیوں اور عزیز اقارب کے ہمر اہ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،شمو لیتی جلسے میں سابق ایم این اے محمد اسلم بھو تانی سمیت علا قائی معززین، چیئرمینز، کونسلر ان اور بھو تانی عوامی کا رواں کے سینکڑوں لو گ موجود تھے شمو لیتی تقریب سے سر دار محمد صالح بھوتانی نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ حب با ئی پاس کی تکمیل کے بعد عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہو ئے عوام کے ساتھ ملکر جب اس کا ہم نے صرف افتتاح ہی کیا تھا جبکہ تختی نہیں لگا ئی تھی مگر اس وقت کے وزیر اعلی کے منصب پر بیٹھے شخص نے ڈی سی کے زریعے عوام کے سہولت کے لیئے کھلے با ئی پاس روڈ کے دونو ں اطر اف بجری ڈال بند کروا دیا کیا یہ ان کی عوام دوستی تھی تو آج وہ ووٹ لینے کے لئے عوام کے پاس جا رہے ہیں آج حب میں دوسڑکوں کے علا وہ ان کی ایک بھی تختی نہیں اور وہ ہمیں کہتے ہیں حب میں تر قی نہیں ہو ئی اگر ہم نے حب میں تر قیا تی کام نہیں کر وائے ہیں تو بتا ئیں کہ حب جو تر قیا تی کام ہو ئے وہ کس نے کروائے ہیں، سر دار محمد صالح بھوتانی نے کہاکہ موجود ہ صوبا ئی پی ایس ڈی پی میں حب، ساکران اور گڈانی کے لیئے بے شمار تر قیا تی اسکیما ت رکھی گئیں ہیں، جبکہ ضلع لسبیلہ اور ضلع حب کے لیئے اسپیشل گر انٹ کے زریعے 98کروڑ روپے منظور کروائے تھے انھیں مخالفین نے معزز عدالت کے زریعے رکوادیئے ہیں اس سے قبل بھی ہما رے ترقیا تی فنڈز اور بیروٹ نا لے کی صفا ئی، چھت بر ائی کرکے ٹیکسی اسٹینڈزبنانے جیسے منصوبے کے لیئے رکھے گئے 15کر وڑ روپے کو اس وقت کے و زیر اعلی کے منصب بیٹھے شخص نے روک دیئے تھے جس کی وجہ سے آج عوام ان اسکیما ت سے محروم ہیں انہو ں نے کہاکہ حب امن و امان، بھا ئی چارگی اوررزیعہ معاش کی وجہ سے روز بر وز آبا دی میں اضا فہ ہو رہا ہے مگر اس کے با وجود بھی ہم نے عوام کو سہولیا ت کی فر اہمی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے سر دار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ آج لسبیلہ وحب کے عوام ہما ری کا رکردگی اور شرافت کو دیکھ کر بھو تانی عوامی کا رواں میں جوق در جوق شمو لیت اختیار کررہے ہیں ہم نے عزت اور شرافت کی سیاست کو سیا سی میدان پر پروان چڑھا یا ہے جس کی واضح مثال عامر حسین مگسی ہیں جو ہما رے مخالف تھے مگر ہم نے ان کی اور ان کے پارٹی کی مخالفت نہیں کی جس کو مد نظر رکھتے ہو ئے آج وہ بھوتانی عوامی کا رواں کا با قاعدہ حصہ بن گئے ہیں جس پر میں ان کا شکر یہ ادا کرتا ہو ں سر دار محمدصالح بھوتانی نے کہا کہ آنیوالے انتخابا ت میں دونو ں بھا ئی عوامی طاقت سے جیت کر ترقی کے سفر کو جا رہی رکھیں گے، لسبیلہ و حب کے عوام محمد اسلم بھو تانی کو دل سے چاہتے ہیں اور لسبیلہ و حب کے عوام کی یہ بھی چاہت ہے کہ محمداسلم بھو تانی آنیوالے الیکشن میں مید ان میں اتر یں تو ہم عوامی خواہشات کا احترا م رکھتے ہو ئے انشاء اللہ اسلم بھو تانی بھی آنیوالے عام انتخابا ت میں بھر پور عوامی طاقت کیساتھ اتر یں گے اور انشاء اللہ 2018عام انتخابا ت کی طر ح اس با ر بھی کامیابی سے ہمکنار ہو کر عوام کی آواز بنیں گے شمو لیتی تقریب سے چیئر مین بابوفیض محمد شیخ نے عامر حسین مگسی کا بھو تانی عوامی کا رواں میں شمو لیت پر خوش آمدید کہتے ہو ئے کہاکہ ہمارے کارواں کا منشور صرف اور صرف محبت اور پیار ہے الیکشن قریب آتے ہی نئی نویلی دلہن کی طرح آنے والے الیکشن کے بعد نظر نہیں آئیں گے بابو فیض محمد شیخ نے مخالفین کو جواب دیتے ہو ئے کہاکہ میں میونسپل کا رپو ریشن حب کے 6ماہ حساب دینے کے لیئے تیار ہوں اس سے قبل آپ ہمیں 4سالہ چیئرمین شپ دور کا حساب دیں جب ڈھائی سالہ وزیر اعلی شپ، اقلیتی ایم پی اے اور سینیٹر شپ ان کے پاس تھی حب میں سیوریج لا ئن کے ڈھکن لگا نے کے سلسلے میں 98 لاکھ روپے کہاں خرچ ہو ئے جلسے سے ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین کمال خان محمد حسنی، میر رفیق مگسی، میر صفدر خان مگسی نے عامر حسین مگسی کو بھوتانی کارواں میں شمولیت پر ویلکم کرتے ہو ئے کہاکہ ہمارے جلسے میں باہر کے لوگ نہیں لا ئے گئے ہیں بلکہ یہاں کے ہی لوگ ہیں جبکہ کچھ لوگ اپنے جلسوں میں باہر سے منی بسوں اور کوسٹروں میں لوگ بھر بھر کے پنڈال میں لا تے ہیں جس سے ظاہر ہو تا ہے کہ ان کے پاس لوگ نہیں ہیں انہو ں نے کہاکہ ہم سب ملکر بھوتانی برادران کے ہاتھ مضبوط کریں گے،بھوتانی برادران لوگوں کو پیسے سے نہیں بلکہ محبت اور پیار سے ان کے دلوں میں راج کررہے ہیں،عامر حسین مگسی کی بھوتانی برادران سے ایک ہی ملاقات میں ان کا گرویدہ ہوگیا اسی وجہ سے آج وہ بھوتانی کارواں کا حصہ بن گئے ہیں، انشاء اللہ بھوتانی برداران کی قیادت میں بے شمار ترقیاتی کام ہونگے اور الیکشن تک جوق در جوق بھوتانی کارواں میں شمولیت کا سلسلہ جاری رہے گا جلسے سے عامر حسین مگسی نے کہاکہ آج میں اپنی برادری سمیت بھوتانی کارواں میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں اور ہم آخری دم تک بھوتانی برادران کے ساتھ رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے