قلات پولیس کی کارروائی،واصو گینگ کا سربراہ گرفتار

قلات(ڈیلی گرین گو ادر)قلات پولیس کی کامیاب کارروائی ڈکیتی میں ملوث مفرور ملزم و آصو گینگ کا سر براہ گرفتار، پولیس زرائع کیمطابق DIG رینج قلات منیر احمد شیخ کے خصوصی احکامات پر ایس پی قلات بابر مشتاق کے خصوصی ہدایت پر DSP/SDPO قلات میر فیصل رشید کے زیر نگرانی میں SHO قلات حبیب الرحمان بابئی، سب انسپکٹر محمد یوسف، ASHO نذیر احمد عمرانی نے مخبر خاص کے اطلاع چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث مفرور ملزم آصو گینگ کے سربراہ محمد آصف ولد محمد اسلم قوم نیچاری سکنہ دشت مغلزئی قلات کو گرفتار کر لیا۔آصو گینگ قلات سٹی ایریا اور مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر لوگوں سے موٹر سائیکل، موبائل اور دیگر قیمتی اشیا چھینتا تھا جسکی گرفتاری کے لئے قلات پولیس کافی عرصہ سے مخلتف جگہوں پر چھاپے بھی مارے تھے جسکو آج قلات پولیس نے گرفتار کر لیا جو قلات پولیس کو مقدمہ نمبر 32/2023 بجرم 392.34 ت پ میں مطلوب تھا جس سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے