سبی، زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد زخمی

سبی(ڈیلی گرین گوادر)سبی کے علاقے تلی گاؤں میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سبی کے علاقے تلی گاؤں میں تصادم کے نتیجے میں دونوں جانب 6 افراد زخمی ہوگئے زخمی ہونے والے افراد کو اپنی مدد آپ سبی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمی ہونے والے افراد کو ٹیچنگ ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر بابر شاہد کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں 04 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے