ریکورڈک ہمارے دور میں تھا لیکن ہم نے اپنے بلوچستان کا سودہ نہیں کیا، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ
حب(ڈیلی گرین گوادر)عوام نے ہمیشہ خیرجان کا ساتھ دیا یے لیکن وہ جعلی ٹپے پر مسلط ہوئے خیرجان ایک ایماندار ہے اگر اسطرح کا شخص آپ لوگوں کا نمائندہ ہوا تو دیکھتے ہیں پھر یہ روڈ کیسے نہیں بنتے اور یہ تمام مسائل کیسے حل نہیں ہوتے کیونکہ ایک سچے اور ایماندار کو لانا نہیں چاہتے ورنہ انکی دکانداری بند ہوگی ان خیالات کا اظہار سابق وزیرِ اعلی بلوچستان و نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر مالک بلوچ نے جھاو کے کاروباری و معتبر شخصیت ڈاکٹر نذر شاہ بخاری نے اپنے ساتھیوں سمیت قدوس بزنجو کاروان کو خیرآباد کرکے نیشنل پارٹی پر اعتماد رکھتے ہوئے گرینڈ شمولیت پروگرام میں کیا انہوں نے کہا کہ لیکن اس بار آپ کے ووٹ اور ضمیر کی طاقت خیرجان کا فیصلہ کرے گی۔یہ ریکورڈک ہمارے دور میں تھا لیکن ہم نے اپنے بلوچستان کا سودہ نہیں کیا بلوچ کے وسائل کے سودا گر بلوچستان کے عوام منہ توڑ جواب دے گی اور اب انکے کھوکھلے وعدوں سے عوام تنگ آچکی ہے،انشااللہ اس بار نیشنل پارٹی کے نمائندے بلوچستان بھر سے کامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو بارڈر پر جاری ٹوکن سٹم کا خاتمہ کرینگے تاکہ مظلوم عوام سکون سے روزگار کرسکے کسی وقت میں جھاو گلوگلزار ہوا کرتا تھا لیکن آج یہ جھاو سب سے پسماندہ منظر پیش کررہا ہے ہر ایم پی اے اور ایم این اے تربت کی طرح بنا سکتاہے لیکن اگر وہ کمیشن خوری سے باز آجائے لیکن اس بار اپنے ووٹ چوری کرنے اور جعلی ٹھپے کو روک کر اپنے حقیقی ووٹ کی طاقت کو سپورٹ کرو یہی خیرجان آپ کا نمائندہ ہوگا انہوں نے کہا کہ آج کے جسلہ نے اپنے فیصلہ سنا دیا ہیکہ جیت آپ کی ہے اور جیت خیر جان کی ہے انہوں نے کہا کہ خدارہ انقلاب کی طرح متحد ہوجاو تاکہ آپ کی زندگی بدلے آواران کی قسمت بدلے۔