حکومت بلوچستان کا صوبے میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیجز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان کا صوبے میں سوشل میڈیا کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ‘ ریاست مخالف مواد اور غیر قانونی تارکین وطن کے انخلاکیخلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس‘پیجز کی نشاندہی کرلی گئی ہے‘ پی ٹی اے کے ذریعے سوشل میڈیا کمپنیز سے رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ ان اکاؤنٹس اور پیجز کو بلاک کیا جائے جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے تحت ایسے پیجز اور اکاؤنٹس چلانے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کی تصدیق۔تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست مخالف جھوٹے پروپگنڈے اور غیر قانونی تارکین وطن کے انخلاکیخلاف جھوٹ پر مبنی پوسٹ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیجز کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے ’اس سلسلے میں ابتدائی طور پر ایسے تمام پیجز اور اکاؤنٹس کی فہرستوں مرتب کرلی گئی جسے پی ٹی اے کے ذریعے ڈیجٹل میڈیا کمپنیز کو ارسال کیا جارہا ہے‘ جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھی تحقیقات اور ایسے تمام اکاؤنٹس چلانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایات جاری کی جارہی ہے ’اس سلسلے میں وزیر اطلاعات حکومت بلوچستان جان اچکزئی نے تصدیق کرتے ہوئے بتا یاکہ سوشل میڈیا پر پیجزبنا کر کچھ گروپس ریاست اور حکومت مخالف پروپیگنڈوں میں مصروف کی جسکی تازہ مثال غیر قانونی مہاجرین کے انخلا کیخلاف کیا جانیوالا پروپگنڈہ اور بلوچستان ہیلتھ کارڈ جیسے منصوبوں کیخلاف پوسٹیں کرنا ہے‘ جان اچکزئی نے کہا کہ ریاست کا اٹل فیصلہ ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کو مکمل طور پر ملک سے ہرصورت نکالا جائیگا ایسی صورتحال میں چند لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کرکے ریاست کی بدنامی کا باعث بننے کیساتھ ساتھ غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بن رہے ہیں‘ جان اچکزئی نے کہا کہ ایسے تمام پیجز کو نہ صرف بلاک کرایا جائیگا بلکہ پاکستان میں مقیم ایسے تمام افراد کو گرفتار کرنے کیلئے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے باقاعدہ تحقیقات شروع کرائی جائینگی مکمل ثبوت حاصل کرنے کے بعد ایسے افراد کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال یا مثبت سرگرمیوں والے پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جائیگی تاہم جھوٹ پر مبنی عناصر جو جانے انجانے میں ریاست پاکستان کیخلاف ا?لہ کار بن رہے ہیں انہیں قرار واقعی سزا دی جائیگی۔