جمعیت علما اسلام کے اکابرین اور مخلص کارکنوں کا ممنون ہوں زندگی موت کا کوئی پتہ نہیں،حافظ حسین احمد

پشاور(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ میری بیماری میں کئی سالوں سے جمعیت علمائے اسلام کے اکابرین مخلص ورکرز نے جو میرا خیال رکھا ہے اور خاص کر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے ہمیشہ خیریت دریافت کی ہے میں جمعیت علما اسلام کے اکابرین اور مخلص کارکنوں کا ممنون ہوں زندگی موت کا کوئی پتہ نہیں لیکن جس حال میں رہوں گا جمعیت میں رہوں گا اور موت بھی آئے تو جمعیت کا پرچم میرا کفن ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور مفتی محمود مرکز میں جمعیت علما اسلام پاکستان کے زیر اہتمام جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام جیسے مقدس اور پاکیزہ جماعت ہے جمعیت علما اسلام پاکستان چاروں صوبوں کے عوام کا آواز بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے کارکنوں اپنے صفوں میں وحدت پید کریں عوام کی امیدیں جمعیت علما اسلام پاکستان سے وابستہ ہے جمعیت علما اسلام ملکی سطح کا واحد جماعت ہے جس نے استحکام پاکستان دین اسلام کی ہرشعبہ کے دفاع کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا ہے نے کہا کہ نے مزید کہا جمعیت علما اسلام قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ایندہ مستقبل کے رکاوٹیں عبور کر کے عقیدہ ختم نبوت ص اور پاکستان کی سالمیت اور استحکام کیلئے جمعیت علما اسلام ملک اور اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے