بلوچستان میں دن بہ دن پارٹی کی مقبولیت سے مخالفین کے نیندیں حرام ہوگئی ہیں، شہزادہ خان کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صوبائی صدر شہزادہ خان کاکڑ نے قلات ڈویژن کے ضلعی سیکرٹریٹ کادورہ کیااس موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پر 30 نومبر کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے سٹی صدر جمیل قادر زہری کی صدرت میں اجلاس منعقدہوا اجلاس کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صوبائی صدر شہزادہ خان کاکڑتھے اجلاس میں قلات ڈویژن کے صدر رفیق سجاد،انجینئرفورم کے صوبائی صدرانجینئر علی احمد زہری بھی بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ خان کاکڑ نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی جلسہ کوئٹہ میں کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے جس سے پارٹی کے جیالوں میں نیاجوش اور ولولہ پیداہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اسوقت پاکستان پیپلز پارٹی اوراسکے ذیلی ونگز اورفعال اور منظم ہیں پارٹی کے جیالے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پیغام کو گھرگھرپہنچارہے ہیں انشاء ا للہ آنے والاوقت پاکستان پیپلز پارٹی کاہی ہے اور8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بلوچستان میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگ۔ انہوں نے کہاکہ30نومبر کو کوئٹہ میں ہونے والاجلسہ بڑی اہمیت کاحامل ہے پارٹی کے جیالے جلسے کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کریں۔رفیق سجاد زہری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں دن بہ دن پارٹی کی مقبولیت سے مخالفین کے نیندیں حرام ہوگئی ہیں اوروہ پارٹی کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں جس میں انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گاجمیل قادر زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواب ثناء اللہ خان زہری کو پیپلز پارٹی بلوچستان کا کنوئیر بنانے سے صوبے مین پارٹی مزید فعال ہورہی ہے پارٹی کارکن نواب ثناء اللہ خان زہری کے ہاتھ مضبوط کریں۔