اورماڑہ، گزی لین روڈ پر موٹر سائیکل حادثے کا شکار، دو نوجوان شدید زخمی
اورماڑہ(ڈیلی گرین گوادر)اورماڑہ کے علاقے گزی لین روڈ پر موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے میں مطیب الرحمن اور محب اللہ نامی دو نوجوان شدید زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت ناساز بتائی جاتی ہے۔ زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کا تعلق اورماڑہ شہر سے بتایا جاتا ہے۔ تاہم حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں نوجوان کو بروقت پاکستان نیوی اسپتال درمان جاہ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ خیال رہے اس سے قبل بھی پاک نیوی متعدد بار اورماڑہ میں عوام الناس کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لیئے مثبت کردار ادا کرتی رہی ہے۔