شفیق الرحمن ساسولی کے خلاف جھوٹا مقدمہ انتہائی قابل مذمت ہے، غلام نبی مری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بی این پی ضلع خضدار کے صدر شفیق الرحمان ساسولی کے خلاف جھوٹے مقدمے کی اندراج کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اور انکے گماشتے پارٹی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت پذیرائی اور اصولی موقف نظریاتی جدوجہد سے بوکھلاہٹ کی شکار ہوکر غیر جمہوری روش اختیار کر کے منفی ھتکنڈوں پر اتر آئے ہیں تاکہ بلوچ قومی تحریک اور بلوچستان کی سیاست پر مضبوط گرفت رکھنے والے قومی جمہوری حقوق کی جدوجہد میں مصروف عمل منظم سیاسی پارلیمانی اور تنظیمں ی عوام کے حقوق کی ترجمان جماعت بی این پی کو کمزور کراسکے یہ انکی خام خیالی اور غلط فہمی ہے کہ ایسے اوچھے منفی ھتکنڈوں سے وہ اپنے توسیع پسندانہ عزائم پر کامیاب ہوسکے عظیم بلوچ قوم وطن دوست سیاسی رہنما قومی راہشون سردار عطا اللہ خان مینگل کے پیروکاروں کی ایک طویل قربانیوں کی تاریخ اور فہرست موجود ہے جنہوں نے آمریت اور نام نہاد جمہوری حکومتوں اور انکے گماشتوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے ہوکر بلوچ قوم بلوچستانی عوام اور سرزمین کی حقوق اور ایک ایک انچ کی دفاع کے لیے سر خم تسلیم نہیں کیا گرفتاریوں سے لیکر اپنے جانوں کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کیا شفیق الرحمان ساسولی بی این پی خضدار کے ایک متحرک شعور رکھنے والے سیاسی رہنما ہے جو ہمہ وقت اپنے عوام کو منظم رکھ کر عوام دشمن پالیسیوں کو سیاسی جمہوری انداز میں ناکام بنانے کیلئے شعوری سیاست کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہیں تمام مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت بی این پی کے نظریاتی اور فکری دوستوں میں پایا جاتا ہے اور ایسے جھوٹے منفی ھتکنڈوں کے سامنے کسی بھی صورت میں اپنے نظریاتی فکری سوچ پر پیچے نہیں ہٹیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے