بلوچستان کی تباہی و بربادی کے ذمہ دار یہی حکمران ہیں،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

جھاو آواران(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مرکزی نائب صدر کبیر محمد شہی اور خیرجان بلوچ نے جھاو آواران میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کھاکہ بلوچستان کو جنرل مشرف کے باقیات اور گزشتہ حکومتوں نے آگ اور خون میں دکھیل دیا ہے بلوچستان کے امن اور ترقی کو داو پر لگادیا۔ بلوچستان کی تباہی و بربادی کے زمہ دار یہی حکمران ہیں۔ 2018 کی دھاندلی زدہ حکومت نے بلوچستان کی قومی دولت کو کوڑیوں کے دام بین القوامی منڈی میں بھیج دیا اور اندرون بلوچستان کرپشن و اقربا پروری کے ایسے کارنامے سرانجام دیے جن کی شر سے بلوچستان کا محفوظ رہنا ممکن نہیں۔ گزشتہ حکومت تاریخ کی ناہل و کرپٹ ترین حکومت رہی ہے وقت آگیا ہے کہ بلوچستان خصوصا آواران و جھاو کے باشعور عوام ان سیاسی سوداگروں کے خلاف متحد ہوکر ان کو حالیہ انتخابات میں عبرت کا نشان بناکر شکست دیں۔ انھوں نے کھاکہ بلوچستان میں قومی مفاہمتی پالیسی کی ضرورت ہے اور بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے اور اس کا واحد حل سیاسی بات چیت سے ہی نکل سکتا ہے۔ انھوں نے کھاکہ اس وقت بلوچستان کے تمام ادارے حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔ محکمہ صحت و تعلیم سمیت ہر ادارہ تباہ و برباد ہے گورننس کا نام نشان تک نہیں۔ جھاو آواران کے معتبر سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر نظر شاہ بخاری سینکڑوں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان کردیا۔ جلسہ عام سے مرکزی سیکرٹری انسانی حقوق میر شاوس حاصل بزنجو،بی ایس او(پجار)کے مرکزی چیئرمین بوھیر صالح بلوچ،مرکزی رہنما چیئرمین منصور بلوچ،چیئرمین واحد رحیم بلوچ صوبائی نائب صدر خورشید رند صوبائی ریسرچ سیکرٹری میر دیدگ بزنجو صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر رحمدل بائیاں بی ایس او کے سابق چیئرمین کامریڈ عمران بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری محمد یار بزنجو،ڈاکٹر نزر شاہ بخاری،ضیا ملنگزئی نے خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے