ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کوئٹہ کی کارروائی انسانی سمگلر گرفتار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر بلوچستان زون عمران محمود کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ کے احکامات پر چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔ملزم شہزاد حسین کو ڈاکٹر بانو روڈ کوئٹہ سے گرفتار کیا گیاملزم آل ہارون ٹریول کے نام سے غیر رجسٹرڈ ایجنسی چلا رہا تھا چھاپہ مار ٹیم میں ایس ایچ او راجہ شہزاد محمود، سب انسپیکٹر زاہد گل، کانسٹیبل کیلاش اور رضا شامل تھے۔گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھاترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کے سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں پاسپورٹس وصول کر رہا تھاگرفتار ملزم نے متعدد شہریوں سے بیرون ملک یو اے ای اور برطانیہ ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔ چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔