اگر کوئی جماعت دھاندلی کی کوشش کی بزور تو بزور بازو انکے راستے روکے گئے، مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ /منگچر (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت عوامی طاقت سے اقتدار کیلئے کوشاں ہے اگر کسی نے دھاندلی کی کوشش کی بزور بازو انکے راستے روکے گئے دھاندلی زدہ عناصر عمران سے عبرت حاصل کریں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے گزشتہ دنوں حاجی محمد اسحاق کے رہائشگاہ پر جمعیت علماء اسلام تحصیل منگچر کے امیر مفتی ابوبکر کے قیادت میں اراکین عاملہ حافظ محب اللّٰہ ناصر مولانا عطاء اللہ جگہسوری مولانا ریاض احمد قریشی میر مقبول لانگو میر حق نواز لانگو نعمت اللہ منگچری دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ہے ماضی میں دیکھا جائے جو بھی عناصر دھاندلی کی اسکے انجام جیل رہا ہے دھاندلی کے شوقین عمران سے عبرت حاصل کریں جمعیت علماء اسلام ہمیشہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے اور اب بھی کوشش ہے کہ عوام کی طاقت سے اقتدار حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی جماعت دھاندلی کی کوشش کی بزور تو بزور بازو انکے راستے روکے گئے عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے جمعیت علماء اسلام عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے میدان میں اترے ہیں جمعیت علماء اسلام ہمیشہ مظلوم مسلمانوں کی آواز بلند کی فلسطینی مسلمانوں کی آواز بن کر قائد جمعیت رہبر امت مسلمہ مولانا فضل الرحمن نے ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین منایا ملک میں بڑے اجتماعات کیے قطر میں حماس رہنماوں سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کیا جو کہ قابل فخر بات ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری الیکشن کا اعلان مناسب نہیں کیوں کہ ٹھنڈ علاقوں کے عوام اکثر گرم علاقوں کی طرف نقل مکانی کرتے ہیں مارچ اپریل مناسب ہے الیکشن کمیشن دیئے گئے تاریخ پر نظر ثانی کریں تمام جماعتی زمہ داران الیکشن کے لئے کمپین چلایے اور بھر پور تیاریاں کریں فتح جمعیت علمائے اسلام کی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے