اورماڑہ، موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

اورماڑہ(ڈیلی گرین گوادر)اورماڑہ کے علاقے گزی لین روڈ پر موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہونے والے مطیب الرحمن نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے دوسرے نوجوان محب اللہ کو پاکستان نیوی کے تعاون سے شدید زخمی حالت میں ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تاہم حادثے میں جاں بحق نوجوان کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ خیال رہے یہ افسوسناک حادثہ اورماڑہ کے علاقے گزی لین روڈ پر پیش آیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے