عوام نے اگر ہمیں موقع دیا تو ہم بلوچستان میں تبدیلی ضرور لائیں گے،میر اسراراللہ خان زہری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے کہا ہے کہ نظریہ کسی بھی سیاسی کارکن کا اثاثہ ہوتا ہے نظریہ سے لیس سیاسی کارکن و قیادت ہی قوم کو بہتر سمت دے سکتی ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ بلوچستان میں نظریاتی سیاست کو پروان چڑنے کا موقع دیا جائے بلوچستان کے عوام دھوکہ دہی فریب میں نہ آئیں وقت خود بتائے گا اس سرزمین اور عوام کا ہمدرد خیرخواہ کونسی جماعت ہے بلوچ قوم تبدیلی چاہتے ہیں باشعور عوام کو مزید پیرس اور سوئزلینڈ بنانے کے چکر میں دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ہے بی این پی عوامی کی وژن ترقی وخوشحالی بے روزگاری کا خاتمہ صوبے کی پسماندگی کو دورکرنا ہے ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے سربراہ میر اسراراللہ خان زہری نے اپنے رہائشگاہ زہری حویلی خضدار میں طارق شاہ, یونس شاہ انجینئر میرحسن لانگو, سیدعادل شاہ کی سربراہی میں ثنا اللہ شیخ, رحمت اللہ شیخ, عبداللہ شیخ, عنایت اللہ شیخ, نعمت اللہ شیخ, محمد رمضان زہری, محمد اسلم زہری, محمدحسن زہری, محمد یاسین زہری, عبدالستار شیخ, امام الدین زہری, عبدالحکیم زہری, محمدادریس زہری, محمد عالم زہری, شاہجہاں زہری, نورمحمد زہری, سراج زہری, گل حسن زہری, جمیل زہری, نثاراحمد زیری, منیراحمد بلوچ محمد ایوب زہری, رمضان شیخ ودیگر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر بی این پی عوامی میں شمولیت اختیارکرنے والے سیاسی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔شمولیتی تقریب سے بی این پی عوامی ضلع خضدار آرگنائزر چیئرمین منیراحمد زہری, ڈپٹی آرگنائزر شمس الدین میروانی,تحصیل آرگنائزر حافظ محمد صادق زہری, صدام بلوچ, حاجی نورالدین چھٹہ, میر بینامین زہری ودیگر نے خطاب کیا اس دوران وڈیرہ عبدالخالق شاہد, وڈیرہ صاحب خان زہری,میر رفیق بنگلزئی, بابو پیرجان مینگل,محمد ایوب نتھوانی, حاجی عبدالغفور چھانگا, عبدالغنی گوارنجو, حاجی صاحب نوتانی, عبدالباری نوتانی, قربان چوہڑزئی, سیدایازالدین شاہ, محمد یعقوب چوہڑزئی ماسٹر محمد رفیق ساسولی,عبدالرزاق ساسولی,عبدالستار چھٹہ محمد رمضان محمد زئی ودیگر موجود تھے۔ بی این پی عوامی کے سربراہ نے نئے شامل ہونے والے سیاسی کارکنان کی جماعت میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکاکہنا تھا کہ بی این پی عوامی کبھی سیاسی منڈی میں برائے فروخت نہیں رہی ہے اس کی سب سے بڑی وجہ نظریہ ہے اور نظریہ سے لیس ہونے کی اہمیت پارٹی میں زیادہ ہے اور آج ہم فخر سے یہ بات کہتے ہیں کہ بی این پی عوامی ایک نظریاتی جماعت ہے جس میں موروثی سیاست نہیں ورکروں سے لیکر قیادت تک سب کی رائے کو اس جماعت، میں بنیادی حیثیت حاصل ہے سیاسی کارکنوں نے بڑی تعداد میں بی این پی عوامی کی جانب متوجہ ہونا بھی اس بات کی دلیل ہے کہ نظریہ سے لیس اس جماعت کے پاس بلوچستان کے تمام مسائل کا حل موجود ہے بی این پی عوامی ایک وسیع پروگرام بہترین حکمت عملی جامعہ منصوبہ بندی کے تحت آنے والے انتخابات میں حصہ لے گی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں بلوچستان کو محرومیوں سے نکالنے کا حل بی این پی عوامی کے پاس موجود ہے اس لئے میں کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ انتخابات کی بھر پور تیاری کریں عوامی رابطہ تیز کریں پارٹی پروگرام کو عوام تک پہچائیں عوام نے اگر ہمیں موقع دیا تو ہم بلوچستان میں تبدیلی ضرور لائیں گے ہم عوام کی مدد سے اسمبلیوں میں جانا چاہتے ہیں ہم بڑے بڑے دعوے نہیں کرتے ہیں بلکہ عملی کام کرکے دیکھاتے ہیں ہماری کارکردگی عوام کیسامنے ہیں ہمارے علاقہ انتخابات پورے بلوچستان میں ایک مثال ہے خضدار میں سینکڑوں کارکنوں کی پارٹی میں شمولیت حقیقی منصوب میں عوام دوستی کا ثبوت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے