آفات کے وقت ہماری ضلعی انتظامیہ کو بروقت فیصلے لینے چاہئے،قادر بخش بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر)آفات کے وقت ضلعی انتظامیہ کو فیصلے لینے چاہئے اور آفات کے بعد پیدا ہونیوالے حالات کو اپنے کنٹرول میں لے کر لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر برائے تعلیم و سیاحت قادر بخش بلوچ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقد کردہ سہ روزہ سمینار کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کوئٹہ کی جانب سے فرضی تجربات کے حوالے سے سہ روزہ سیمینار کے تیسرے اور اختتامی روز مسلح افواج، این جی اوز، کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، نصیر آباد ڈویژن اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کے سنڈیکیٹ ممبران نے قدرتی آفات سے پیدا ہونے والے مسائل جن میں مقامی آبادی کو آفت کی جگہ سے محفوظ جگہ منتقل کرنا، عارضی رہائشی کیمپوں کیلئے مخصوص جگہوں کا تعین، ان کیمپوں میں متاثرین کی آباد کاری، لوگوں کو کھانے کے چیزوں کی فراہمی کا طریقہ کار، ارد گرد کے علاقوں سے پانی کی نکاس، متاثرین کو صحت کی سہولیات کا باہم پہنچانے، ان کے مال میں مویشی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا، نقصانات کا تخمینہ لگانا، متاثرین کی دوبارہ ان کے علاقوں میں آبادکاری و سہولیات کا فراہمی وغیرہ جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔ سنڈیکیٹ ممبران کی جانب سے مکران اور لسبیلہ کے ساحلی علاقوں میں آنے والے طوفان کے متعلق ادارے کی تیاریوں کے بارے فرضی مشقیں کی گئیں جس میں مقامی؛ آبادی کو وارننگ جاری کرنا، عارضی کیمپوں کا قیام، ٹریفک کے لئے متبادل راستے اور طوفان متاثرین کو کھانے، پانی اور بجلی کی سہولیات پہنچانا شامل تھے۔ واضع رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، کوئٹہ میں 15 سے 17 نومبر 2023 تک اپنی نوعیت کی پہلی صوبائی سطح کی سمولیشن ایکسرسائز (SimEx) کے حوالے سے تین روزہ سیمینار کا کوئٹہ کلب میں میں تقریب منعقد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد کثیر خطرات پر مشتمل فرضی مشقوں کے حوالے سے بلوچستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے منسلک اداروں کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاری اور ردعمل کی صلاحیتوں میں اضافہ کرناہے۔ قادر بخش بلوچ سمینار کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پہ شرکاء کو مبارک باد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے