گڈانی کے عوام نے ہمیشہ سے سو فیصد ووٹ سے دیکر ہمیں کامیاب بنایا، محمد اسلم بھوتانی

حب(ڈیلی گرین گوادر)سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ گڈانی کے عوام نے ہمیشہ سے سو فیصد ووٹ سے دیکر ہمیں کامیاب بنایا، آج ہمارا گڈانی میں صرف کارکنان سے ملاقات طے تھی جس میں آئندہ الیکشن کے حوالے سے مشاورت کرنی تھی لیکن اتنی بڑی تعداد میں کارکنان کے شرکت سے جلسے کی شکل اختیار کرگئی ہے۔ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے وڈیرہ خدابخش گو ٹھ گڈانی میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، محمداسلم بھو تانی نے کہاکہ گڈانی کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں سو فیصد اکثریت سے ہمارے امیدواروں کو کامیاب کرکے ہمیں عزت بخشی، انکا شکریہ ادا کرتا ہوں، الیکشن مہم آج گڈانی سے شروع کردی ہے، کارکنان اور قائدین بھوتانی برادران کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، بھوتانی برادران نے ہمیشہ اپنے حلقے میں مشاورت کے بعد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، انشاء اللہ بہت جلد سردار محمد صالح بھوتانی اور شہزاد صالح بھوتانی کے ہمراہ مل کر عوامی رائے طلب کریں گے، عوام جس کو نامزد کریں گے ہمارا فیصلہ وہی ہوگا، انہوں کہا کہ ہمارے عوامی طاقت سے ہمارے مخالفین پریشان ہوچکے ہیں اس لئے وہ اتحاد بنانے پر مجبور ہیں، الحمدللہ وہ اکیلے ہمارے ساتھ مقابلہ نہیں کرسکتے، اس مو قع پر چیئرمین گڈانی وڈیرہ جان شیر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پروگرام مختصر تھا لیکن اپنے قائد محمد اسلم بھوتانی کی محبت سینکڑوں لوگوں کو کھینچ لائی، جو کہ اب جلسے کی صورت اختیار کرگیا ہے، ہمارے قائد سردار محمد اسلم بھوتانی کا وژن تعمیراتی سوچ، خلوص، محبت اور بھائی چارے کا ہے یہ جذبہ یہ خلوص اسی طرح بڑھتا رئے گا، بھوتانی برادران کی اگر کارکردگی کی بات کی جائے تو گڈانی کے تمام لوگ ان کی کارکردگی سے مستفید ہوئے ہیں، گڈانی کے ہر گوٹھ میں بھوتانی برادران کی کارکردگی کے جال بچھے ہوئے ہیں سڑک، اسکول، صحت کے مراکز، ہال اور ہر شعبہ ہائے زندگی میں انہوں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ تحصیل گڈانی آپکی خدمات کے بدلے آپکو سو فیصد فیڈ بیک دے گی۔ گڈانی کے ہرفرد کا ووٹ آپکی امانت ہے، انشاء اللہ الیکشن میں اپنے قائدین کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے اس موقع پر سابق سینیٹر وڈیرہ عبدالحمید بلوچ، وائس چئیرمین ضلع کونسل حب کمال خان محمدحسنی، چیئرمین حب میونسپل کارپوریشن وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ، وڈیرہ راشد انور بلوچ، وڈیرہ ولی محمد بزنجو، وڈیرہ عبدالغنی بلوچ و دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے