کیسکوکی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری، 14 ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی صوبہ بھرمیں کیسکوکے تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان کیخلاف کاروائیاں جاری ہے اوراس سلسلے میں جمعرات کے روزصوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت آپریشن سرکلز میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 69شنٹ اور ٹیمپرڈ میٹروں کو اُتاردئیے، اسکے علاوہ کارروائی کے دوران کوئٹہ شہرمیں بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پرنادہندگان کے88 کنکشنز منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو، کمرشل اور دیگر نادہندہ صارفین شامل ہیں، اسی طرح بلوں کے بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے 84لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی تقریباً15لاکھ روپے وصول کرلئے گئے۔اسی طرح کیسکوسبی سرکل میں کارروائی کے دوران 72نادہندگان کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے اس دوران مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 33لاکھ 20ہزارروپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 2لاکھ40ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔اسی طرح خضدارسرکل کی ٹیموں نے بھی کارروائی کے دوران خالق آباد کے علاقہ سے 2غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتاردئیے اس کے علاوہ خالق آباد اور کانک سے مزید7نادہندگان کے ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردئیے گئے اسی طرح کارروائی کے دوران سرکل کے مختلف علاقوں سے 107 گھریلو، کمرشل اور دیگر نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے اس کے علاوہ کیسکو ٹیموں نے مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 26لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ کارروائی کے دوران ڈٹیکشن کی مدمیں 3 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے دُکی کے علاقہ سے 2غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتارکر قبضہ میں لے لئے، کارروائی کے دوران سرکل کے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے76 کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جن میں گھریلواور کمرشل صارفین شامل ہیں نیز کارروائی کے دوران بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے22لاکھ 20ہزارروپے ریکوری کی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 2 لاکھ40ہزارروپے وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں اسی طرح پشین سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے پشین کے مختلف علاقوں سے نادہندگان کے 3ٹرانسفارمرزبلوں کی عدم ادائیگی پراُتاردئیے نیز کارروائی کے دوران 83گھریلواور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے، نیز کیسکوٹیموں نے سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 53لاکھ روپے ریکوری کے علاو ہ ڈٹیکشن کی مدمیں 4لاکھ14ہزارروپے وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں مکران سرکل میں بھی کیسکوٹیموں نے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 41نادہندہ گھریلواور کمرشل صارفین کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے نیز اس دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 19 لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 65ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔اسکے علاوہ کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشنز اورخود ساختہ برقی لوڈکو بھی فوری طورپر ہٹادیں علاوہ ازیں نئے کنکشن کے حصول کیلئے اپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویژن میں درخواست دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے