کوئٹہ میں واقع میرے گھر پرٹھیکیدار نعیم کاکڑ نے قبضہ کر رکھا اور اب دھمکیاں بھی دے رہا ہے، قبائلی رہنماء میر وائس اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قبائلی رہنماء میر وائس خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ٹھیکیدار نعیم کاکڑ نا می شخص مختلف طریقوں سے لوگوں کو اپنی جال میں پھنساکر انہیں بلیک میل کر تا ہے، کوئٹہ میں واقع میرے گھر پرٹھیکیدار نعیم کاکڑ نے قبضہ کر رکھا اور اب دھمکیاں بھی دے رہا ہے، گور نر بلو چستان، کمانڈر12کور، آئی جی پو لیس بلو چستان سے مطالبہ ہے کہ متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی عمل میں لا تے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو سمیع اللہ، امین اللہ، فرید احمد، جلیل خان کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے علا قے نیو کلی واقع زرغون آباد میں میرے گھر پر ٹھیکیدار نعیم کاکڑ نا می شخص نے قبضے کر رکھا ہے جس پر معتبر شخصیات نے مل بیٹھ کر فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد مجھے ٹھیکیدار نعیم کاکڑ نے چند پیسے اور چیکس دئے جو کہ بوگس نکلے اور وہ اب مجھے جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹھیکیدار نعیم کاکڑ نے مختلف لوگوں کے ساتھ کئی مر تبہ فراڈ کیا ہے جس کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں، گور نر بلو چستان، کمانڈر12کور، آئی جی پو لیس بلو چستان سے مطالبہ ہے کہ ٹھیکیدار نعیم کاکڑ کے خلاف کارروائی عمل میں لا تے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبورہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں اور ہمارے خاندان کی کسی کے ساتھ بھی کسی قسم کی کوئی دشمنی نہیں اگر مجھے یا میرے گھروالوں میں سے کسی کو بھی کچھ ہواتو اسکی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ٹھیکیدار پر عائد ہو گی۔