سیاسی و مذہبی جماعتوں کا کوئی نظریہ نہیں،لالہ یوسف خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستا ن امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کا کوئی نظریہ نہیں ہے یہ سب کی سب اپنے ذاتی مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں عوام ایسی قوم اور مذہب پرست جماعتوں کا محاسبہ کریں جو عوام کی خدمت کی بجائے اپنے بیک بیلنس میں اضافے کی سیاست کررہی ہیں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہاکہ 1977سے قبل سیاسی جماعتوں اورانکے قائدین کا ایک نظریہ ہوتا تھاجس کیلئے قوم پرست جماعتوں کے قائدین نے نہ صرف جیلیں کی صعوبتیں برداشت کیں بلکہ کوڑے بھی کھائے لیکن اپنے اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ اب قوم پرست اور مذہبی جماعتوں اورانکے قائدین کاکوئی نظریہ نہیں ہے وہ صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات کیلئے سیاست کررہے ہیں اورعوام کو انہوں نے بے وقوف بنارکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی پشتون بلوچ قوم پرست اور مذہب پرست جماعتوں نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے آنے والے اربوں روپے کے فنڈز صوبے کی ترقی پرخرچ کرنے کی بجائے خوردبرد اور کرپشن کی نظر کردیئے اور اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کیاصوبے کے عوام آج اکیسویں صدی میں بھی بنیادی سہولیا ت سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں وہ آنے والے الیکشن میں ذاتی مفادات کیلئے سیاست کرنے والوں کامحاسبہ کریں گے اور قوم اور مذہب پرست جماعتوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے