زرداری صاحب گھر بیٹھ کر وہ سب کچھ کرسکتے ہیں جو باہررہ کر ممکن نہیں ہوسکتا، حافظ حسین احمد

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے سینئر مرکزی رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے 70 سالہ بابوں کوسیاست سے رٹائرمنٹ کا مشورہ دیکر غیر شعوری طور پر اپنے بابا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔الحمد اللہ زرداری صاحب صحت مند ہیں وہ کنگ بھی بنے اور کنگ میکر بھی ہیں البتہ بلاول کو اپنے ”بابا“ کے حوالے سے یہ بات نہیں کرنا چاہئے تھی ویسے بھی وہ یہ کہتے ہیں کہ بابا اور میرا معاملہ گھریلو ہے۔جمعرات کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ بلاول بھٹوکا ایبٹ آباد میں کھڑے ہوکریہ کہنا کہ مجھے وزیر اعظم بنائیں شاید وہ 110کلو میٹر کے فاصلے پر موجود احباب تک اپنی خواہش پہنچانا چاہتے ہیں، جے یو آئی رہنما نے کہا کہ بلاول کا یہ کہنا کہ پرانے سیاستدانوں کو گھر بیٹھنا ہوگا شاید ان کی مراد یہ ہے کہ زرداری صاحب گھر بیٹھ کر وہ سب کچھ کرسکتے ہیں جو باہررہ کر ممکن نہیں ہوسکتا۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ماضی میں بھی ایک لاڈلہ بنا تھا اب بھی لاڈلہ بننے کے لئے سب تگ و دو میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے